اسلام آباد(آن لائن) وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کو درپیش مسائل کے حل کےلیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ، غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ غیر معمولی سانحہ ہے،جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے چین کو پاکستان کا بہترین دوست اور تذویراتی شراکت دار بھی قرار دیااور کہا کہ بھارت پاکستان میں قتل عام میں ملوث ہے، بھارت سے کشمیر سمیت تمام دیرینہ مسائل پر بات چیت کے خواہاں ہیں ، پاک چین تعلقات اور سی پیک علاقائی خوشحالی اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ٹرن آﺅٹ کو بہتر بنانے میں مددگار ہو سکتا ہے ہم سی پیک اور پاکستان میں چینی باشندوں کی تحفظ کو ہر صورت میں یقینی بنائیں گے ۔