پاکستان کی عوام پر کسی بھی قسم کا آپریشن نا منظور ہے،عمر ایوب

157

اسلام آباد(آن لائن)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس میں ڈیڑھ سال میں تین بار انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے، عوامی نیشنل پارٹی کا الیکشن ہی نہیں ہوا اس کو 20 ہزار جرمانہ کیا گیا،ایک ملک میں دو قوانین نہیں چلنے دیں گے، پاکستان کی عوام پر کسی بھی قسم کا آپریشن نا منظور ہے‘ہماری بہنوں کو ایک بار رہائی کے بعد دوبارہ سے گرفتار کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے‘احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک ہمارے لوگوں کو رہائی نہیں ملتی‘ملکی استحکام کےلیے اس ایوان میں انہیں ہونا چاہیے جن کا حق ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور دیگر رہنماو¿ں کی پارلیمنٹ اور بعدازاں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے بہت قربانیاں دی ہیںسارے کا سارا نزلہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی عوام پر گرانے کی کوشش ہے۔شہباز شریف کہتا ہے ہمیں سرمایہ کاری کے لیے آپریشن چاہیے۔بتائیں خیبرپختونخوا میں کتنی صنعت ہے‘سرمایہ کاری اس لیے نہیں آرہی کیونکہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے‘میرے دائیں بائیں اصلی ممبران صوبائی و قومی اسمبلی کھڑے ہیں‘ریحانہ ڈار ہماری اس مہم کی آئیکون ہیں وہ بھی ہمارے ساتھ ہیں‘یہ ممبران آج اسمبلی میں ہوتے تو آج حکومت پی ٹی آئی کی ہوتی‘جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوتی۔