عدالت عظمیٰ کے تین نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

148

اسلام آباد(آن لائن) عدالت عظمیٰ کے تین نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا،جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن نے بطورعدالت عظمیٰ جج حلف اٹھا یا،حلف برداری کی تقریب میںعدالت عظمیٰ میں ہوئی، تقریب حلف برداری کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس ملک شہزاد ، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن سے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں عدالت عظمیٰ کے ججز اٹارنی جنرل اور وکلاءنے شرکت کی۔ڈاکٹر قبلا ایاز نےعدالت عظمیٰ کی شریعت اپیلٹ بینچ کے ایڈہاک جج کے طور پر حلف اٹھایا۔قبلہ ایاز 3 سال کےلیے بطور ایڈہاک جج تعینات رہیں گے۔چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے جسٹس قبلہ ایازسے حلف لیا، ڈاکٹر قبلہ ایاز کی تعیناتی سے عدالت عظمیٰ میں شریعت اپیلیٹ بینچ بھی مکمل ہوگیا۔تین نئے ججز کے حلف اٹھانے کے بعد عدالت عظمیٰ میں ججزکی کی آسامیاں مکمل ہوگئیں۔