نواز شریف بجٹ پر ناراض ہیں تو یہ بنایا کیس نے ؟ محمد حسین محنتی

165

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن جماعتیں شریف حکومت کے پیش کردہ بجٹ کو عوام دشمن قرار دے رہی ہیں ، پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ عوام کو ریلیف نہیں ملا اور خودحکمراں جماعت ن لیگ کے سربراہ نواز شریف بھاری ٹیکسوں سے ناراض اور دل گرفتہ ہیں تو پھر قوم پوچھنا چاہتی ہے کہ آخر یہ بجٹ بنایا کس نے ہے؟،وفاقی وصوبائی بجٹ میں عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں ہے۔حکومتی دعوؤں کے برعکس ٹیکسوں کی بھرمار سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا جس سے عام غریب آدمی ہی متاثر ہوگا۔ سودی نظام ،آئی ایم ایف کی غلامی اورکرپٹ قیادت سے نجات کے بغیرملک وقوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔صوبائی امیرکا مزیدکہنا تھا کہ موجودہ بجٹ میں سفید پوش و کم آمدنی والے طبقے پر بھاری ٹیکس لگا کر ان کی مشکلات میںمزید اضافہ کیا گیا ہے۔جماعت اسلامی کو اقتدارملا تو ملک وقوم کو سودی نظام اورآئی ایم ایف کی غلامی سے نجات دلائیں گے۔