کراچی میں پانی کا بحران‘ ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی

91

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرتے ہی ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی نایاب ہوگیا ہے ۔شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کے ٹینکر سرکاری ریٹ سے بڑھا کر بیچے جانے لگے۔ایک ہزار گیلن والے چھوٹے ٹینکر کی قیمت 7 ہزار روپے تک پہنچ گئی جبکہ2 ہزار گیلن والے ٹینکر کی قیمت10ہزار روپے سے لے کر 15ہزار تک پہنچ گئی ہے۔واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر میں آنے والی پانی کی لائن ٹوٹ گئی ہے۔ لوڈشیڈنگ کے باعث لائن پھٹنے سے پانی کی سپلائی میں کمی آئی ہے۔