جسٹس شفیع صدیقی نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا

80

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے سینئر پیونی جسٹس شفیع صدیقی نے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھالیا۔ قائم مقام چیف جسٹس شفیع صدیقی سے سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میںسندھ ہائیکورٹ کے ججز اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ جسٹس عقیل احمد عباسی کی عدالت عظمیٰ میں تعیناتی کے بعد جسٹس شفیع صدیقی نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا ہے۔ سپریم جوڈیشل کمیشن کے مطابق مستقل چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک جسٹس شفیع صدیقی قائم مقام چیف جسٹس رہیں گے۔