نیو یارک(نمائندہ خصوصی)افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے پاکستانی کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا۔افغان اوپننگ جوڑی نے رواں ٹی20 ورلڈ کپ ایڈیشن میں سب سے زیادہ پارٹرشپ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی ہے، دونوں کھلاڑیوں نے بنگلا دیش کیخلاف سپر 8میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔سال 2021میں دبئی میں کھیلے گئے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے 411رنز بطور پارٹنرز بنائے تھے ۔