بھارت نے یوکرینی جنگ سے فائدہ اٹھا کر خوردنی تیل سستے داموں خریدلیا

230

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت نے یوکرینی جنگ سے فائدہ اٹھا کر خوردنی تیل سستے داموں خرید لیا۔ خبررساںاداروں کے مطابق بھارت نے جون میں سورج مکھی کا تیل ریکارڈ 5 لاکھ میٹرک ٹن خریدا۔ روس یوکرین جنگ کے باعث سورج مکھی کا تیل سویا آئل اور پام آئل سے سستا ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ روس اور یوکرین سورج مکھی کے تیل کے بڑے فراہم کنندہ ہیں ان کے درمیان بڑھتی ہوئی مسابقت کی وجہ سے تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر آگئیں جس سے بھارتی خریداروں کو زیادہ مقدار میں خریدنے کا موقع ملا۔ ادھر ارجنٹائن نے بھی مسابقت کے دوران سورج مکھی کے تیل کی قیمتوں کو کم کر دیا ہے۔