ناظم آباد فٹبال ٹورنامنٹ‘ آزاد شاہین کلب اگلے مرحلے میں داخل

148

کرا چی (اسپورٹس رپورٹر ) پہلاآل کراچی ناظم آباد انویٹیشن فٹبال ٹورنا منٹ زیر اہتمام پاک محمدی فٹبال کلب کھجی گراؤنڈ پر جاری ٹورنا منٹ میں آزاد شاہین فٹبال کلب نے عمدہ کھیل کی بدولت کلفٹن شاہین فٹبال کلب کو مقررہ وقت میں صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دے دی۔ پاک محمدی فٹبال کلب کھجی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں آزاد شاہین فٹبال کلب نے میچ کے15ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو بر تر ی دلا دی۔ ہا ف ٹائم کے دوران مہمان خصو صی نا رتھ برادرز فٹبال کلب کے جنرل سیکریٹری یوسف خان کا دو نو ں ٹیمو ں سے تعارف کرایا گیا ان کے ہمراہ ینگ عزیز آباد کے صدر محمد شبیر؛ پاک محمدی فٹبال کلب کے صدر شرافت حسین؛ جنرل سیکرٹری شاکر‘ مکران اسپورٹس فٹبال کلب کے صدر محمد علی‘ گولیمار آزاد فٹبال کلب کے شوکت شکی‘ ینگ عزیز آباد فٹبال کلب کے رشید کاکڑ‘ اعظم نگر فٹبال کلب کے صدر محمد اکرم، ینگ پی آئی بی فٹبال کلب کے عبداللہ بھی مو جو دتھے۔دوسرے ہا ف کے شروع سے ہی آزاد شاہین فٹبال کلب کھیل پر چھا ئی رہی اس دوران میچ کے 55ویں منٹ میں آزاد شاہین فٹبال کلب کے فارورڈ کو گول کرنے کا ایک خوبصورت چانس ملا جس پر فارورڈ گول کرنے میں ناکام رہا۔دوسری طرف کلفٹن شاہین فٹبال کلب نے دوسرے ہاف میں محالف گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے جو آزاد شاہین فٹبال کلب کے گول کیپر نے بڑی خوبصورتی سے ناکام بنا دیے اور مقررہ وقت میں آزاد شاہین فٹبال کلب نے کلفٹن شاہین فٹبال کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔