کوئٹہ (نمائندہ جسارت) پولیس کے مطابق چشمہ اچوزئی میں مسلح ڈاکو ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے، بروقت اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور انہیں گھیرے میں لے لیا جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی کردیا اور بعد ازاں اسے ساتھی سمیت گرفتار کرکے پستول برآمد کر لیا۔