ایوان کو راجواڑہ بنا دیا گیا، اپوزیشن کو دیوار کیساتھ لگایا جا رہا ہے: شبلی فراز

182
opposition is being walled up

اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ ایوان کو راجواڑہ بنا دیا گیا، اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے۔

سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ ایوان میں پریزائیڈنگ افسران کا رویہ مناسب نہیں ہوتا، ہمارے سوالات نظر انداز کر دیئے جاتے ہیں، ہمارے سوالات پیش نہ کرنا تشویشناک ہے، میں چیئرمین صاحب آپ کو سوالات کی فہرست بھیجوں گا۔

شبلی فراز نے کہا کہ کل پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کو بتائے، دکھائے بغیر قرارداد پیش کر دی، ہمیں دکھایا جاتا تو ہم بھی قرارداد کو سپورٹ کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ کا نمبر زیادہ ہے مگر جمہوری روایات ہوتی ہیں، آج آپ کو ہماری ضرورت نہیں کل ہوگی، خود کو آپ لوگ جمہوری جماعت نہ کہیں پھر، ایسا محسوس ہونا چاہئے کہ ہم بھی اس ایوان کا حصہ ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کی گفتگو کے دوران شیری رحمان نے بولنے کی کوشش کی، اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے سینیٹر شیری رحمان کو جھاڑ پلا دی اور کہا کہ آپ بیچ میں مت بولیں، چیئرمین سینٹ نے سینیٹر شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر کی تقریر میں بولنے سے منع کر یا۔