وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بنانا ہی حالات کا تقاضا تھا، وزیراعظم

186
confidence

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بنانا ہی حالات کا تقاضا تھا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ بات بالکل حقیقت ہے کہ ہم  نے بین الاقوامی  مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مل کر بجٹ بنایا ہے،  کیوں کہ یہی حالات کا تقاضا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کے حوالے سے معلومات ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں سامنے آ جائیں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں جنوبی پنجاب کا بجٹ بھی زیادہ تھا اور وہاں ملازمتوں کا تناسب بھی زیادہ تھا۔ لیپ ٹاپ اسکیم کا کوٹہ بھی اسی طرح سے جنوبی پنجاب میں زیادہ تھا۔ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے وہ منصوبے بھی بنائے تھے جو وفاق کے تھے۔

شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کو ختم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ یہاں بہت زیادہ بندر بانٹ ہوتی ہے، اتنی کرپشن تھی جس کا سب ممبرز کو پتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے اگلے پروگرام کے حوالے سے امید ہے خوش خبری دیں گے۔