نیروبی: کینیا میں ٹیکسز کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیا میں حکومتی ٹیکسوں میں اضافے سے عوام میں شدید احتجاج پیدا ہوا، لوگ سڑکوں پر نکل پڑے، جہاںاحتجاج کے دوران پولیس فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکڑوں مظاہرین نے دارالحکومت نیروبی میں پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا اور عمارت میں گھس کر مختلف حصوں میں آگ لگا دی۔اس موقع پر پولیس نے عوام پر براہ راست فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میںموقع پر ہی 10 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔
احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر پولیس اہلکاروں نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پانی کی توپیں چلائیں، جس پر عوامی ردعمل بھی آیا ،مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پرزبردست پتھراؤ کیا۔