بھارت:پانی بحران پر بھوک ہڑتال کرنےوالی وزیرآب پاشی اسپتال منتقل

212

نئی دہلی:خوشحالی خے دعویدارنریندرمودی کا بھارت بھی پانی کے بحران کا شکار ہوگیا۔

بھاتی میڈیا کے مطابق پانی کے بحران پر بھوک ہڑتال کرنے والی نئی دلی کی وزیر آب طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل ہو گئیں۔

رپورٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی کی رہنما آتشی مرلینا سنگھ 4 روز سے بھوک ہڑتال پر تھیں۔ پارٹی رہنما سنجے سنگھ کا کہنا ہے کہ طبیعت خراب ہونے پر وزیر آب نے ہڑتال ختم کر دی ہے۔

نئی دہلی سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق وزیر آب کا مطالبہ ہے کہ ہریانہ سے دلی کے جائز حصے کا پانی دیا جائے۔