کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹائون کنیز فاطمہ سوسائٹی سے 1 نوجوان کی بوری میں بندلاش ملی ہے، جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود میں کنیز فاطمہ سوسائٹی سے بوری میں بند لاش ملی، جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اور لاش کو فوری تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او سرجانی ٹائون آغا اسد کے مطابق مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوسکی، جس سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد حتمی وجہ موت کا تعین ہوسکے گا۔