بلاول نے پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

104

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر خطاب موخر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول زرداری نے پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں بجٹ پر ووٹ دینے نہ دینے کا حتمی فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرے گی جبکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ن لیگی ارکان کے پیپلز پارٹی کے خلاف بیانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔