اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کے لئے دائر درخواست پر اٹارنی جنرل آف پاکستان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافی حامد میر کی ارشد شریف کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او تھانہ رمنا کو اصل ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دیا۔