شاہد خاقان، مفتاح اور احسن اقبال پر بنائے گئے نیب کیسز فضول تھے، شہزاد اکبر

152

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے دور میں سابق مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور احسن اقبال پر بنائے گئے نیب کیسز فضول تھے۔ لندن میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ نیب کی میٹنگز میں ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر ایجنسیز کی اعلیٰ قیادت ہوتی تھی،میں ان میٹنگز میں بھی کہتا تھا کہ ان کیسز میں کچھ نہیں ہے، یہ کیسز فضول ہیں۔