گلگت بلتستان: ایک کھرب، 40 ارب سے زاید کا بجٹ پیش

122

گلگت (اے پی پی) گلگت بلتستان حکومت نے مالی سال 2024-25 کیلیے ایک کھرب 40 ارب 17کروڑ 20 لاکھ روپے کا بجٹ پیش کردیا۔ وزیر خزانہ انجینئر اسماعیل نے بجٹ پیش کیا۔ بجٹ اجلاس اسپیکر اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ہوا۔ بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ انجینئر اسماعیل نے کہا کہ اس بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کیلیے 86 ارب 60 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں جبکہ ترقیاتی منصوبوں کیلیے 34 ارب 50 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلیے 20 ارب روپے جبکہ 13 ارب 50 کروڑ روپے وفاقی حکومت کے منصوبوں کیلیے تجویز کیے گئے ہیں۔ گندم سبسڈی کی خریداری کیلیے تقریباً 19 ارب 7 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہی اور تعلیم جیسے اہم شعبے کے لیے 1 ارب 37 کروڑ جبکہ صحت کیلیے 1 ارب 52 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔