اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں 3 ججز کے تقرر کی منظوری دیدی، جس کا وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے، جس کے بعد وزارت قانون نے تینوں ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کی تقرری کی سفارش کی تھی۔