پنجاب میں اساتذہ کو مفت ڈیجیٹل کورسز کرائے جائیں گے، مریم نواز

450

لاہور: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ڈیجیٹل اسکول آن وہیل منصوبے کا افتتاح کردیا اس منصوبے کے تحت اساتذہ کو مفت آئی ٹی کورسز کرائے جائنگے ۔

وزیر اعلیٰ سے آئی ٹی کمپنیوں کے وفودنے ملاقات کی، ملاقات میں ڈیجیٹل اسکول آن وہیل منصوبے کے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت سرکاری اسکولوں کے ایک ہزار اساتذہ کو فری ڈیجیٹل کورسز کرائے جائیں گے۔

 دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے پنجاب کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول پراجیکٹ میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا ۔

گوگل فار ایجوکیشن نےصوبے بھر کی مختلف جامعات  میں 15ہزار طلبا کو مفت سرٹیفکیشن کورسز کروائے گا ۔ جو اس جدیددور میں طلبا کے لیے معاون ثابت ہو گا ۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر معاشرے ترقی نہیں کر سکتے اور ہمارا مشن ہے کہ تعلیمی میدان میں مثبت تبدیلیاں کی جائیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایجوکیشن سسٹم کی ازسرنو تعمیر کے بغیر معاشرے میں مثبت تبدیلی ممکن نہیں، حکومت نظام تعلیم میں خامیوں کی نشاندہی کر کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہے  ۔