ڈیل اورڈھیل کی باتیں کرنیوالے سن لیں،عمران خان کیساتھ تھا اور آئندہ بھی رہناہے: پرویز الہٰی

200
Khan and will continue to be

لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰینے کہاہے کہ پہلے بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ تھا اور آئندہ بھی ان کے ساتھ رہنا ہے۔

صدر تحریک انصاف چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ رہائی کے بعد پہلا موقع ہے کہ میں باہرآیا ہوں ، ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والے سن لیں سوا سال جیل میں رہا ہوں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہی۔

صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میرے کچھ رشتہ دار اور وزیر د اخلہ محسن نقوی غلط باتیں باتیں کررہے ہیں، گرنے سے میری پانچ پسلیاں ٹوٹیں اللہ تعالی نے میری جان بچائی، اللہ تعالیٰ نے میری جان کسی مقصد کے لئے بچائی ہے۔

پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والوں کی یہ غلط فہمی ہے وہ اپنا منہ بند رکھیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف جلد اقتدار میں آئے گی۔ مینڈیٹ چوری کرنے والے گجرات کے لوگوں سے پہلے معافی مانگیں، جب تک معافی نہیں مانگتے کوئی بات نہیں ہوگی۔