نواز شریف نےسیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا

220
politically active

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

نواز شریف کی لاہورمیں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی جس میں رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر نے شرکت کی۔

نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں سےملاقات 2گھنٹے تک جاری رہی۔ ذرائع نے بتایاکہ نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا اور وہ جلدپارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سیاسی نظام کو مضبوط کرنے کیلئے بھی فعال کردار ادا کریں گے۔