کراچی: نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے راستے اور سیاست اب جدا ہے، نواز شریف نے کبھی بلایا توان کے ساتھ چائے پینے ضرور جائوں گا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کہیں قربانی دینے یا کمپرومائز کرنے کو تیار نہیں ، ساری قربانی عوام کے حصے میں آرہی ہیں ، بجٹ کے بعد تقریبا ڈیڑھ کڑورلوگ مزید خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے، بجٹ ملک میں مزید مہنگائی اور غربت کا عندیہ دے رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو شوق تھا مخالفین کو جیل میں ڈالیں ، شاہد خاقان ، احسن اقبال اور رانا ثنااللہ اورمجھے جیل میں ڈالا گیا، رانا ثنا پرمنشیات کاجھوٹاکیس بنوایا لیکن اب یہ سیاست بندہونی چاہیے۔