کراچی:  24 گھنٹوں میں گرمی سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہوگئی

169
fever

 کراچی :شہر قائد میں شدید گرمی سے مختلف علاقوں میں مزید 6 اموات ہوگئیں، جس کے بعد 24 گھنٹوں میں مرنے والے افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سے مزید 6 افراد کی لاشیں ملیں ہیں جن کی عمر35 سے 60 سال کے درمیان ہیں، مرنے والے زیادہ تر افراد نشے کے عادی ہیں جو گرمی کی شدت کو برداشت نہیں کر سکے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جامع کلاتھ، گولیمار، سپر ہائی وے سے 3 افراد کی لاشیں ملیں، گلستان جوہر اور لانڈھی سے بھی 2 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ فیڈرل بی ایریا کریم آباد سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

تمام لاشیں سرد خانے  میں موجود ہیں، مرنے والوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے، نشے کے عادی افراد گرمی کی شدت کو برداشت نہیں کرسکتے ، جس کی وجہ سے وہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔