لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہچیف جسٹس ایک ہفتے کے لیے وی وی آئی پیز اور سیاسی مقدمات کو ایک طرف رکھ دیں اورتوہین مذہب اور توہین ناموس رسالت کے مقدمات کو سنیں اور فیصلے کریں،عزم استحکام آپریشن کی حمایت کرتے ہیں، یہ آپریشن انتہا پسندی اور بڑھتے تشدد کے خلاف بھی ہونا چاہیے۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ خود ہی منصف اور مدعی بننے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، سوات، سرگودھا، جڑانوالہ جیسے واقعات سے پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے ،سوات میں قرآن کریم کا نام لے کر ایک انسان کو جلا دیا گیا، جس نے ایک انسان کو قتل کیا اس نے پوری انسانیت کو قتل کیا، یہ حق کسی کو نہیں دیا جاسکتا کہ خود ہی الزام لگائے اور خود ہی جلاد بن جائے ۔انہوں نے خادم الحرمین شاہ سلمان کی سرپرستی اورولی عہد محمد بن سلمان کی نگرانی میں سعودی عرب کی وزارت حج اور دیگر اداروں کی جانب سے بہترین حج انتظامات پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ نئے حج نظام اورسخت ترین گرمی کے باوجود سعودی حکومت نے احسن اقدامات اٹھاکرلاکھوں عوام کو مذہبی فریضہ اداکرنے کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیںاگر بغیر پرمٹ اور سعودی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کی جاتی تو حجاج کی اموات نہ ہوتیں ۔