وزیراعظم سے رانامشہود کی ملاقات، ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو

226

لاہور(نمائندہ جسارت)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے جاری منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے گفتگو کی گئی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔