ٹی 20ورلڈ کپ‘ افغانستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

176

کنگز ٹائون (نمائندہ خصوصی ) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کا پہلا بڑا اپ سیٹ ہوگیا، افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دیدی۔ کنگز ٹائون میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 48ویں میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ افغان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 149 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 127 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر3، مچل مارش 12 اور ٹریوس ہیڈ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے، گلین میکسویل 59، مارکوس اسٹوئنس 11اور ٹم ڈیوڈ 2 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ افغانستان کے گلبدین نے 4 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی، نوین الحق نے 3 ، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں افغانستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے، افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے ٹیم کو 118 رنز کی شراکت سے شاندار آغاز فراہم کیا، رحمان اللہ گرباز نے 49 گیندوں پر 60 رنز بنائے جبکہ ابراہیم زدران نے 48 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 51 رنز داغے۔ افغانستان کی جانب سے کریم جنت 13 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ محمد نبی 10 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے اپنے 4 اوورز میں 28 رنز کے عوض لگاتار3 وکٹیں لیکر رواں ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک اور ہیٹرک کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔