اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک ) ایشین سکولز تھروبال چمپئن شپ 27 جون سے سری لنکا میں شروع ہوگی۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں جوکہ ورلڈ تھرو بال فیڈریشن نے بتایا کہ ایشین اسکولز تھروبال چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کی تعلیمی اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔