کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کے کئی اسٹارز کینیڈا کی گلوبل ٹی 20 لیگ میں حصہ لیں گے۔کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی خدمات وینکوویر نائٹس نے حاصل کی ہیں، دونوں کو فاسٹ بولر محمد عامر بھی اسی ٹیم میں جوائن کریں گے۔ گذشتہ سیزن میں وینکوویر نائٹس کو پلے آف میں مونٹریال ٹائیگرز کے ہاتھوں شکست ہوئی جوبعد میں چیمپئن بنی تھی۔محمد رضوان نے گذشتہ سیزن میں بھی اسی فرنچائز کی نمائندگی کی تھی، انھیں ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی خدمات ٹورنٹو نیشنلز نے حاصل کی ہیں، وہاں پرآل راؤنڈر محمد نواز بھی ہمراہ ہوں گے۔جی ٹی 20 کا چوتھا ایڈیشن 25 جولائی سے 11 اگست تک کھیلا جائے گا۔