سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پاکستانی کمیونٹی کے ترجمان معروف پاکستانی سوشل میڈیا گروپ پاکستانیز ان شارجہ کی جانب سے 29 جون کو پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں متحدہ عرب امارت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے شاندار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جائے گا، اس سلسلے میں بھرپور تیاریاں کی جاری ہیں ، گزشتہ دنوں اس سلسلے میں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں بہترین ٹیلنٹ کی تلاش میں آڈیشن منعقدہوئے ، جس میںبچوں اور بڑوں نے شمولیت کی ۔ صدر پاکستانیز ان شارجہ محترم جناب عمیر جاوید نے جسارت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک شاندار پروگرم ہوگا جو گیمز ، لائیو سٹیج ڈرامہ ، مزاحیہ مشاعرہ ، طلبا کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کوئز اور دیگر ایونٹس شامل پر مشتمل ہوگا ،درست جواب دینے والوں اور شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں کو موقع پر انعامات سے نواز اجائے گا ۔ عوام الناس کی سہولت کے لیے دیگر سٹالز کے علاوہ کھانے پینے کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے ، ہم امید کرتے ہیں پاکستانی کمیونٹی اس پروگرام میں بھرپور انداز میں شمولیت کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا پاکستانیز ان شارجہ کا مقصد کمیونٹی کے مسائل کو متحدہ عرب امارات کے قوانین کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے حل کرنا اور کمیونٹی کی فلا ح و بہبود کو یقینی بنا نا ہے ، ہم آئندہ بھی کمیونٹی کی تفریح کے لیے اس طرح کی مثبت تفریحی سرگرمیاں منعقد کرتے رہیں گے ۔