سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں مجلس پاکستان کے مرکزی صدر رانا عبدالرؤف کی جانب سے پر وقار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی افراد نے بھر پور شرکت کرکے عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا الریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا بعدازاں تقریب کے میزبان رانا عبدالرؤف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ دیار غیر میں عید جیسے پر مسرت موقعے پر لوگوں میں خوشیاں بانٹی جائیں عید الضحٰی مسلمانوں کو ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے آج ہمیں عید قربان پر جھوٹ ، منافقت ، غیبت ، کو ہمیشہ کیلئے قربان کرنے کا عہد کرنا ہوگا رانا عبدالراوف کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات قابل ستائش ہے کہ پاکستان کمیونٹی دنیا کے جس کونے میں بھی آباد ہے اس نے پاکستانی ثقافت تہذیب اور ادب کو زندہ رکھا ہوا ہے جو قابل ستائش ہے پاکستان مجلس پاکستان یوتھ فورم کے صدر ابراہیم جٹ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دیار غیر میں ہمیں اپنے قومی اور مذہبی تہوار جوش و جذبے کے ساتھ منانے چاہیے تاکہ ہماری نئی نسل کو پاکستان اور اسلام کے کلچر سے روشناس کروایا جاسکے ابراہیم جٹ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں قیام امن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں شہداء کے اہل وعیال کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، سردار عبدالرشید ، انجینئر محمد شفیق اور دیگر کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم باہمی رنجشیں اور اختلافات کو فراموش کرکے اخوت اور محبت کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت ھے عیدالاضحٰی پر اپنی ذات کی نفی ذاتی انا اور مفادات کی قربانی دیکر ایثار بھائی چارے و اتحاد کے جذبے سے سرشار ہونا ہوگا تقریب میں حاضرین نے مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالرؤف کا خوبصورت ایمان افروز تقریب منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے پر مسرت موقع پر تقریب سجا کر کمیونٹی کو نہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا بلکہ عید کا لطف بھی دوبالا کر دیا جس پر ہم مجلس پاکستان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں!!!!!