واشنگٹن:ٹیکساس میں ایک مسلم نقاب پوش خاتون کے کمسن بچوں کو امریکی خاتون نے سوئمنگ پول میں ڈبودیا۔
ایک غیر ملکی میڈیا کے مطابق نقاب پوش خاتون کو دیکھ کرامریکی سفید فام خاتون پول میں کودی اور کمسن بچوں کو ڈبو دیا۔
مذہبی منافرت کا واقعہ فلسطینی امریکی خاتون اور اس کے معصوم بچوں کے ساتھ پیش آیا۔ اس موقع پرایک افریقی مرد نے مسلم امریکی خاتون اور اس کے بچوں کو سفیدفام خاتون سے بچایا۔رپورٹ کے مطابق مسلم خاتون کا 6 برس کا بیٹا بچ گیا جبکہ اس کی 3 برس کی بچی کو بمشکل بچایا گیا۔مزیدحیران کن خبر یہ ہے کہ مسلم خاتون نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی تو امریکی خاتون نے اس کا حجاب نوچ لیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق مسلم خاتون اور اس کے بچوں کو مارنے کی کوشش کرنے والی عورت کوبالاآخر گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے ٹیکساس کے رکن اسمبلی سلمان بھوجانی نے کہا ہے کہ نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا کے اس واقعے نے دہلا دیا ہے، میں متاثرہ خاندان کی ہر ممکن خدمت کے لیے تیار ہوں۔