بیت المقدس: غزہ پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں انسان دشمن اسرائیلی فوج نے مزید 47 فلسطینی شہیدکردیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں قابض و سفاک اسرائیلی فوج نے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، فلسطینی وزارت صحت کی ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے ،جس میں انسانیت کو صفحے ہستی سے مٹانے والی اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 47 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت نے بتایاکہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے شہید ہونے والے فلسطینی مسلمانوں کی تعداد 37 ہزار 598 ہوگئی ہے ، جس میں اکثریت معصوم اور نہتے بچوں کی بھی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق غزہ میں قابض اسرائیلی حملوں سے اب تک 86 ہزار 32 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔