سکھر (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو نے جماعت اسلامی کے بزرگ رہنماء اسداللہ بھٹو کی فون پر طبیعت دریافت کی جو ان دنوں علیل ہیں، انہوں نے سکھر میں اسداللہ بھٹو کی صحت یابی کیلئے دعائے صحت کرائی ،مذید براں مولانا حزب اللہ جکھرو نے فراش جماعت کے کارکنان سے ملاقات کی اور خیر یت دریافت کی، انہوں نے شاھنواز خان جو ایکسیڈنٹ میں شدیدزخمی ہو گئے تھے ان کی عیادت کی ، علاوہ ازیں انہوں نے محمد عثمان تنیو ولد مرحوم غلام رسول تنیو کی عیادت کی جو صاحب فراش ہیں روڈ حادثہ میں انکی دونوں ٹانگیں شدید متاثرہوئی ہیں ، اس موقع پر دعائے صحت یابی بھی کرائی گئی ،عبدالحلیم تنیو، سجاد اللہ بھٹو بھی ہمراہ تھے۔