بینظیر بھٹو کی دی گئی قربانی کی بدولت آج جمہوریت قائم ہے‘مقررین

102
قمبر علی خان: پیپلزپارٹی کی جانب سے ضلع کونسل ہال میںبینظیر بھٹو کی 71ویں سالگرہ کا کیک کاٹا جارہاہے

قمبر علی خان(نامہ نگار)دخترق مشرق ، پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی 71ویں سالگرہ پیپلزپارٹی ضلع قمبرشہدادکوٹ کی طرف سے ضلع کونسل ہال قمبرمیں منائی گئی اس حوالے سے سالگرہ کا کیک پی پی قمبر کے ضلعی صدر حاجی قمرالدین گوپانگ ، سیکریٹری جنرل لالہ غلام محمد اسران ، ضلع سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نیاز حسین چانڈیو، مجیب الرحمان بھٹو اور شاہ غازی خان مغیری سمیت دیگر رہنماؤںنے کاٹا ، اس موقع پر ایک پروقار سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے پی پی کے ضلعی صدر قمرالدین گوپانگ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہید بی بی کو جمہوریت ، ملک اور عوام کیلئے دی گئی قربانی کی بدولت بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی عظیم قربانیوں کی وجہ سے آج ملک میں جمہوریت قائم ہے اور ہم جمہوریت کا پھل چکھ رہے ہیں جبکہ شہید بینظیر بھٹونے آئین وپارلیامنٹ کی بالادستی اور عوام کی حق حاکمیت کیلئے مسلسل جدوجہد کی اور اپنے عمل سے ملک وقوم اور کارکنوں کیلئے جو کام کئے وہ رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے رہنماؤںنے مزید کہاکہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالہ اور ان کے دور میں پوری دنیا میں پاکستان کا نام سربلند تھا۔