پرویز الٰہی کی انتخابی عذرداری کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

49

لاہور(آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے رہنما تحریک انصاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی انتخابی عذرداری کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد کریم رہنما پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی پی پی 32 گجرات سے انتخابی عذرداری کے خلاف درخواست پر 27 جون کو سماعت کریں گے۔