لاہور (آن لائن) شاہ محمود قریشی نے نو مئی کے جلائو کے مقدمات میں ضمانتیں اے ٹی سی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔ شاہ محمود قریشی نے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے، نو مئی کو شاہ محمود قریشی اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں کراچی میں مصروف تھے ،شاہ محمود قریشی کو حقائق کے برعکس گرفتار کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی پر جناح ہائوس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان سمیت آٹھ مقدمات جلائو گھیرائو کے درج ہیں۔