وزرا کو غیر ذمے درانہ بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے،شیخ رشید

104

راولپنڈی (صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا ہمالیہ سے بھی بلند مخلص دوست ہے، حکومتی وزرا کو غیر ذمہ درانہ بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر)پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ چین پاکستان کا ہمالیہ سے بھی بلند مخلص دوست ہے، چین کی دوستی سے ہی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام آئے گا، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا، چین کے وزیر کی حالیہ تقریر پاکستان کے تمام سیاستدانوں اور حکمرانوں کو غور سے پڑھنی چاہیے۔ شیخ رشید نے کہا کہ چینی وزیر کا حالیہ بیان پاکستان اور سی پیک کے مستقبل کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے، چینی سرمایہ کار اسلام آباد کو چھوڑ کر جا رہے ہیں، آئے روز اسلام آباد سے اپنے دفتر ختم کر رہے ہیں، چین پاکستان اور پاکستانی عوام دونوں کی ترقی چاہتا ہے، حکومتی وزرا کو غیر ذمہ درانہ بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے۔