عید الاضحی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، نیا ریکارڈ قائم

195

کراچی ( کامرس رپورٹر ) عید الاضحی کی سرکاری تعطیلات کے باعث 2دن تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 2ہزار پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس76700ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر78800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا اگرچہ گذشتہ ہفتے کے دوران انڈیکس 80ہزار پوائنٹس کی ایک تاریخی سنگ میل عبور کر گیا تھا تاہم مارکیٹ اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکی۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب31ارب روپے سے زاید کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 101کھرب روپے سے بڑھ کر104کھرب روپے پر جا پہنچا اور44.57فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں 3روزہ سرکاری تعطیلات کے بعد باقی رہ جانیوالی 2دن کی کاروباری سرگرمیوں میںکے ایس ای100 انڈیکس میں 2103.72پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 76706.77پوائنٹس سے بڑھ کر 78810.49پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 775.09پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 24698.46پوائنٹس سے بڑھ کر25473.55پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 48710.98پوائنٹس سے بڑھ کر49817.95پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب 31 ارب30کروڑ15لاکھ4ہزار608روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 101کھرب 78ارب 23کروڑ 72 لاکھ65ہزار43روپے سے بڑھ کر 104کھرب 9ارب 53کروڑ87 لاکھ69 ہزار651روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 80059.87پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دبائوسے انڈیکس 76896.82پوائنٹس کی پست سطح پر بھی دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 20ارب روپے مالیت کے 47کروڑ13لاکھ44ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 20ارب روپے مالیت کے 45کروڑ26لاکھ37ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر884کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 394کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،370میں کمی اور120کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔