کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان بزنس گروپ کے چیئرمین اور بانی فراز الرحمان نے حالیہ بیان میں خواتین ونگ کے استعفے کی منسوخی کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے سے خواتین ونگ کی خدمات جاری رہیں گی جو گروپ کی اتحاد اور ترقی کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔فراز الرحمان نے تسلیم کیا کہ ایک اچھی اور مستحکم ٹیم بنانے میں وقت لگتا ہے، انہوں نے مستقبل کے بارے میں پرامیدی کا اظہار کیا ہے۔فراز الرحمان نے عہدیداران پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بزنس گروپ کے لئے ان کی خدمات کو سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔خواتین ونگ کی عہدیداروں میں زارا حیات چیئرپرسن ، ثمیرہ میمن وائس چیئرپرسن، شاہانہ رآصدر، فرح خان جنرل سیکریٹری شامل ہیں۔ یہ پیش رفت پاکستان بزنس گروپ کیلئے ایک اہم لمحہ ہے کیونکہ یہ اقدام تمام اراکین کیلئے ایک جامع اور معاون ماحول کو فروغ دینے اور خدمت کا عمل جاری رکھنے میں معاونت ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بزنس گروپ کا خواتین ونگ بزنس ویمن کیلئے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں وہ اپنی قابلیت کی بنیاد پر آگے بڑھ سکتی ہیں۔