کراچی ( کامرس رپورٹر )سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، سیمنٹ کی فی بوری قیمت مزید کم از کم 50 روپے بڑھنے کا امکان ہے۔ادارہ برائے شماریات کی سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق تازہ اعداد وشمارکے مطابق گوجرانوالہ میں سیمنٹ کی بوری سب سے مہنگی ہو گئی، قیمت 1340 روپے تک پہنچ گئی،ایک سال میں گوجرانوالہ میں سیمنٹ کی بوری کا بھاو ¿ 17.50 فیصد بڑھا ہے۔ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1300روپے رہی، ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمت میں ایک سال میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔چ۔ ادارہ شماریات کے مطابق بیس جون کو کراچی میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت 1166 روپے تھی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈیوٹی کی شرح دو روپے کلو سے بڑھا کر تین روپے کلو کر دی گئی ہے، اس فیصلے کے اطلاق سے سیمنٹ کی فی بوری قیمت مزید کم از کم 50 روپے بڑھنے کا امکان ہے۔