اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے خانہ کعبہ کے کلید بردار ڈاکٹر شیخ صالح الشیبی کے انتقال پر تعزیت اور اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے ہفتہ کو جاری تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر شیخ صالح الشیبی کو خانہ کعبہ کا کلید بردار ہونے کا منفرد اعزاز حاصل رہا، ان کی قسمت پر ہر مسلمان ناز کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلید کعبہ سے متعلق نبی اکرمؐ کی وصیت کا تسلسل جاری ہے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل دے۔