پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ سرپلس سے خسارے میں منتقل

324
exchange reserves of Pakistan

کرچی:  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پریشان کن خبر سناتے ہوئے پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ سرپلس سے خسارے میں چلا گیاہے ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی2024ءمیں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں 27 کروڑ ڈالر کا خسارہ  ہوا ہے جس پر معاشی ماہرین کا کہناہے کہ یہ خسارہ درآمدات بڑھنےکےباعث  ہواہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ اپریل2024ءمیں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 50 کروڑ ڈالر سرپلس تھا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے11ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں46کروڑڈالرکاخسارہ ہوا، گذشتہ مالی سال کے11ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں3.8ارب ڈالرکاخسارہ ہواتھا، 11ماہ میں سالانہ بنیادپرملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں نمایاں کمی آئی۔