اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پختونخوا کے ضلع کرم میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں گزشتہ روز پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے تھے ۔
ایک بیان میں صدر مملکت نے ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس لعنت کے مکمل خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی حب الوطنی اور احساس فرض کو سراہا۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔