اسلام آباد(آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ سے الیکشن دھاندلی کی آئینی درخواست کی جلد سماعت کی استدعا کردی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے جلد سماعت کی متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 8 فروری انتخابات میں دھاندلی کی انکوائری کی درخواست زیر التوائ ہے۔دھاندلی کے خلاف درخواست میں عوامی مفاد و بنیادی حقوق کا سوال اٹھایا گیا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نیب کیس میں دھاندلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی استدعا کی تھی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ دھاندلی الزامات پر جوڈیشل کمیشن کی درخواست کو 25 جون کو سماعت کیلئے فکس کیا جائے۔خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چند روز قبل سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا کہا تھا۔بانی پی ٹی آئی نے خط کا ضروری متن نوٹ کروادیاتھا۔ یہ بھی بتایاگیا تھا کہ خط میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا جائیگا کہ انتخابی مینڈیٹ کی واپسی اور 9 مئی جوڈیشل انکوائری سمیت دیگر سیاسی کیسز میں فیئر ٹرائل کیا جائے۔