عمران خان کی رہائی کے لیے سندھ میں بھی مظاہرے

76

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی کال پر ملک بھر کی طرح سندھ بھر میں بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرے کییگئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ کراچی میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں حسن اسکوائر سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پی ٹی آئی سندھ کے رہنمائوں رضوان نیازی، عالمگیر خان، معظم خان، عابد قریشی، مس سیم خان،علامہ مولانا جمیل اظہر وتھرا، انور مہدی، عائشہ رشید سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا بانی چیئرمین عمران خان پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں انہیں جھوٹے کیسز میں جیل میں پابند سلاسل کیا ہوا ہے عوام پر بھی فرض ہے اپنے لیڈر کے لئے سڑکوں پر نکلیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ ملک اس بہت نازک دور سے گزر رہا ہے۔