شاداب مکمل پلیئر ہے‘ ڈراپ کرنا مشکل ہے‘اظہر محمود

104

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے شاداب خان کو ناکامی کے باوجود کھیلنے کے سوال کا جواب دے دیا۔ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے ابتدائی مرحلے میں پاکستان ٹیم کا سفر اختتام کو پہنچا تھا، اظہر محمود اور وہاب ریاض نے ہیوسٹن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کی۔پاکستانی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ سے صحافیوں نے استفسار کیا کہ شاداب خان کے مسلسل ناکام ہونے کے باوجود وہ کیوں کھیلتے رہے؟اس پر اظہر محمود نے جواب دیا کہ شاداب خان کو تمام میچز بیٹرز کی ناکامی کی وجہ سے کھلائے، وہ مکمل پلیئر ہے، اس لیے ڈراپ نہیں کیا جاسکتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ شاداب خان ایک مکمل پیکیج ہیں، بیٹرز کی ناکامی کے بعد شاداب کو ڈراپ کرنا مشکل تھا۔