کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)محمد حفیظ نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اْن کے دور میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران کچھ قومی کھلاڑی ڈریسنگ روم میں سو رہے تھے ۔ اس پیغام کو گزشتہ شب تابش ہاشمی نے اپنے شو میں بطور تجزیہ نگار مدعو کھلاڑیوں امام الحق، احمد شہزاد اور عمران نزیر کے سامنے دہرایا۔اس پر امام الحق نے بات کرتے ہوئے اس واقعے کی تصدیق کی۔امام الحق کا کہنا تھا کہ یہ بات صحیح ہے کہآسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں کچھ کھلاڑی سو ریے تھے مگر وہ ایک پریکٹس میچ تھا اور تھکے ہوئے کھلاڑی صرف سستا رہے تھے۔امام الحق کا کہنا تھا کہ سونے والے کھلاڑیوں میں، میں شامل نہیں تھا۔