پاکستان کلب جمشید عمر انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں

66

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ کلب کے زیر اہتمام پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے منعقد کردہ جمشید عمر انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کرکٹ کلب نے ناظم آباد جیم خانہ بلوز کو با آسانی 149 رنز سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہوئے مقررہ 40 اوور ز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔ ٹیسٹ کرکٹر سعود شکیل شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 13 چوکوں 1 چھکے کی مدد 100 بالز پر 124 ، انٹر نیشنل کرکٹر صائم ایوب نے 6 چو کوں کی مدد سے 45 ٹیسٹ کرکٹر سرفراز احمد نے 24 رنز بنائے۔ نجیب الرحمن نے 55 رنز دیکر 3 اور نعیم گل نے 59 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ناظم آباد جیم خانہ بلوز 3۔34 اوورز 151 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ظفر علی خان نے 6 چو کوں1 چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 50 رنز بنائے۔